سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1044) دوکاندار کا سونے کے بدلے سونا رکھنا

  • 18651
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 780

سوال

(1044) دوکاندار کا سونے کے بدلے سونا رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سنار یا دکاندار سونے کے بدلے میں سونا اپنے پاس رکھ لیتا ہے اور خریدار کہتا ہے کہ میں گھر والوں سے مشورہ کر آؤں، دکاندار نے جو سونا رکھا ہے، وہ اس کے اپنے سونے کے بدلے میں رہن ہوتا ہے تا آنکہ خریدار واپس لے آئے۔ اور ظاہر ہے ان دونوں میں وزن کا فرق بھی ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس میں ان کا سودا (بیع) اور خریدوفروخت نہیں ہوئی ہے تو یہ جائز ہے کہ وہ واپس لائے گا تو سودا ہو گا اور جب وہ سودا کر لیں اور دکاندار اپنی قیمت لے لے اور خریدار اپنا سونا واپس کر لے جو دکاندار کے پاس رہن رکھا تھا۔ تو یہ جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 733

محدث فتویٰ

تبصرے