سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(409) طواف کے لیے وضو کا شرط ہونا

  • 1865
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1381

سوال

(409) طواف کے لیے وضو کا شرط ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا طواف کے لیے وضوء شرط ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طواف کے لیے وضوء ضروری ہے کیونکہ طواف کو حدیث میں نماز سے تعبیر کیا گیا ہے «اَلطَّوَافُ بِالْبَيْتِ صَلاَةٌ اِلاَّ اَنَّ اﷲَ اَبَاحَ فِيْهِ الْکَلاَمَ»(ارواه الغليل ج1ص154) اور نماز کے لیے وضوء ضروری ہے جنازہ میں وضوء ضروری ہونے کی یہی دلیل پیش کی جاتی ہے کہ جنازہ کو نماز قرار دیا گیا ہے اور نماز کے لیے وضوء ضروری ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

حج و عمرہ کے مسائل ج1ص 293

محدث فتویٰ

تبصرے