السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حائضہ عورت کے لیے دوران تدریس میں مثال اور استدلال کے لیے قرآنی آیات لکھنا جائز ہیں؟ اور کیا اس کے لیے آیات قرآنیہ اور احادیث نبوی کی کتابت جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حائضہ عورت کے لیے ایسی کتابیں پڑھنا جن میں آیات قرآن اور ان کی تفسیر ہو بالکل جائز ہے۔ اسی طرح کسی مقالہ وغیرہ میں ضمنا آیات لکھنا یا استدلال میں پیش کرنا یا بطور دعا اور ورد ان کا پڑھنا بالکل جائز ہے کیونکہ اسے تلاوت نہیں کہا جاتا، اسی طرح ضرورت کے تحت تفاسیر کی کتب اٹھا لینا بھی جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب