السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پاؤڈر اور کریمیں جو عورتیں اپنے چہروں پر لگاتی ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
طيب الرجل ما ظهرت رائحة و خفى لونه و طيب المرأة ما خفيت رائحة و ظهر لونه
’’مرد کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک نمایاں اور رنگ مخفی ہو، اور عورت کی خوشبو وہ ہے جس میں رنگ نمایاں اور مہک مخفی ہو۔‘‘ (سنن الترمذی،کتاب الادب،باب طیب الرجال والنساء،حدیث:2788)فضیلۃالشیخ نے روایت بالمعنی بیان کی ہے۔
لہذا عورت کی خوشبو (اور ینت کی اشیاء) میں رنگ ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب