کیا مرد لوہے کی چیز اپنے بازو میں پہن سکتا ہے۔مثلا گھڑی انگوٹھی وغیرہ۔؟
مرد کے لیے سونے کے علاوہ دھات مثلا چاندی ، لوہا یا پلاٹینیم وغیرہ کا استعمال جائز ہے۔
لیکن يہ جواز دو شرطوں كے ساتھ مشروط ہے:
اس ميں اسراف اور فضول خرچى نہ ہو، وہ اس طرح كہ مرد اس طرح كا لباس پہننے كا اہل ہى نہ ہو اور وہ اسے پہنے۔
اس سے فتنہ و خرابى پيدا نہ ہو، مثلا وہ نوجوان ہو اور اس سے لوگوں كو فتنہ ميں پڑنے كا خدشہ ہو۔
يہ اس ليے كہ لباس ميں اصل تو اباحت ہى ہے، صرف سونے كى انگوٹھى مرد كے ليے پہننا حرام ہے، اور يہ چيز معروف بھى ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب