السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسک، عود اور گلاب وغیرہ ایسی خوشبوئیں ہیں کہ ان کی مہک واضح اور نمایاں ہوتی ہے تو عورت کے لیے ان کا استعمال بالخصوص باہر نکلتے وقت کیسا ہے؟ اور اگر کوئی مہمان خواتین آئیں تو انہیں بخور پیش کرنا یا اس طرح کی خوشبو سے ان کی تکریم کرنا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کا خوشبو لگا کر بازار وغیرہ جانا ممنوع ہے، اسے اس حالت میں باہر نہیں جانا چاہئے اور ان نہ ہی مہمان خواتین کو یہ خوشبو لگانی چاہئے، بلکہ اسے چاہئے کہ وہ انہیں بھی اس مسئلے میں نصیحت اور خیرخواہی کے کلمات کہے۔ مثلا یہ کہہ سکتی ہے: ہم چاہتے تو تھے کہ تمہیں کوشبو لگائیں، مگر اور خوشبو لگا کر عورت کا بازار جانا بالکل منع ہے۔ اور اس طرح وہ نصیحت کرنے اور اللہ کے حرام کردہ فعل سے بچنے پر عمل کر سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب