سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(982) کسی کا زیور گم ہو جائے تو قیمت دینا لازم ہے؟

  • 18589
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 630

سوال

(982) کسی کا زیور گم ہو جائے تو قیمت دینا لازم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے کسی سے پہننے کا زیور مستعار لیا اور پھر وہ اس سے گم ہو گیا، کیا اس کی قیمت دینا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس عورت نے اس کی حفاظت میں قصور اور بے احتیاطی کی ہو تو باتفاق علماء اسے اس کا جرمانہ دینا ہو گا۔ اگر حفاظت میں کوئی کمی نہ کی ہو تو اس صورت میں علماء کا اختلاف مشہور ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مذہب میں اس پر کوئی ضمانت (جرمانہ) نہیں ہے۔ امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ کے مذہب میں ہے کہ اسے ضمانت (جرمانہ) دینا ہو گا۔ اور امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک یہ ہے کہ اگر اس کے ضائع ہونے کا سبب معلوم ہو تو کوئی ضمانت نہین ہے، اور اگر کہے کہ معلوم نہیں کس طرح کھو گیا تو اس کی یہ بات قبول نہیں کی جائے گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 696

محدث فتویٰ

تبصرے