السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کے لیے اپنے جسم کے بال زائل کرنے کا کیا حکم ہے؟ اگر یہ جائز ہے تو یہ کام کون کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لیے اپنے سر اور ابروؤں کے بالوں کے علاوہ جسم کے باقی بال دور کر لینا جائز ہے۔ سر اور ابروؤں کے سارے بال یا ان کا کچھ حصہ بھی دور کرنا جائز نہیں ہے۔ اور یہ کام عورت کو چاہئے کہ خود کرے، یا اپنے شوہر سے مدد لے، یا اس محرم سے جس کے لیے اس کا جسم دیکھنا جائز ہے یا کوئی عورت ہونی چاہئے جسے اس کا جسم دیکھنا جائز ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب