السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ذوالحج کے مہینہ میں آدمی کب تکبیرات کہنی شروع کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ذوالحجہ کا چاند طلوع ہونے کے بعد یکم ہی سے مزید ذکر اذکار اور مزید نیکی کے کام شروع کر دینے چاہئیں صحیح بخاری میں ہے رسول اللہﷺنے فرمایا :
«مَا الْعَمَلُ فِیْ اَيَّامٍ أَفْضَلُ مِنْهَا فِیْ هٰذِهِ قَالُوْا : وَلاَ الْجِهَادُ ؟ قَالَ: وَلاَ الْجِهَادُ اِلاَّ رَجُلٌ خَرَجَ يُخَاطِرُ بِنَفْسِهِ وَمَالِه فَلَمْ يَرْجِعْ بِشَيْئٍ»(بخاری كتاب العيدين-باب فضل العمل فى ايام التشريق)
’’ذوالحجہ کے (۱۰) دس دنوں میں نیکی کرنا بنسبت دوسرے دنوں میں نیکی کرنے سے اللہ کو زیادہ محبوب ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب