السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کا اپنے بالوں کے ساتھ بناوٹی چوٹی لگانا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کو اپنے بالوں کے ساتھ دوسرے بال جوڑنا یا کوئی ایسی چیز جو بالوں کا شبہ دے، استعمال کرنا حرام ہے، کیونکہ اس کے دلائل ثابت ہیں۔ ([1])
[1] اس مسئلہ کا تعلق ہمارے دور میں معروف چیز"وگ"سے ہے جو سراسر جعلی بال ہوتے ہیں۔البتہ پراندہ یاپراندی(یعنی موباف)،بالوں کو باندھنے کے لیے ناگے وغیرہ،وہ راقم کی نظر میں ان شاءاللہ اس وعید میں نہیں آتے،کیونکہ یہ محض ایک زینت کی چیز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب