سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(956) زینت کی خاطر اپنے دانتوں میں خلا پیدا کرنا

  • 18563
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 644

سوال

(956) زینت کی خاطر اپنے دانتوں میں خلا پیدا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت زینت کی خاطر اپنے دانتوں میں خلا پیدا کروائے کہ ان کے درمیان معمولی سا فرق پیدا ہو جائے، اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک مسلمان کے لیے حرام ہے کہ محض حسن و جمال کی خاطر اپنے دانتوں کو کشادہ کرائے۔ ہاں اگر وہ بہت ہی بدنما ہوں اور کسی طرح ان کی اصلاح ہو سکتی ہو تو جائز ہے یا ان میں کیڑا وغیرہ لگ گیا ہو تو اس بیماری کا علاج درست ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ یہ ایک علاج اور بدنمائی کا دور کرنا ہے، اور ظاہر ہے کہ یہ عمل کسی ماہر فن لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی ڈینٹل سرجن ہی سے ہو سکے گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 681

محدث فتویٰ

تبصرے