سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(939) لباس شہرت کسے کہتے ہیں؟

  • 18546
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1073

سوال

(939) لباس شہرت کسے کہتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لباس شہرت کسے کہتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام ابن اثیر رحمہ اللہ فرماتے ہین کہ ’’لباس شہرت‘‘ سے مراد یہ ہے کہ آدمی اس کے پہننے سے جگ ہنسائی کا باعث بنے اور لوگوں میں مشہور ہو جائے۔ ([1])


[1] راقم مترجم کا خیال ہے کہ اس تعریف میں عجیب طرح کی وسعت ہے۔ایک تو یہی مفہوم ہے کہ لباس شرعی اور معاشرتی آداب کے خلاف ہو مثلاً تنگ اور فٹ پتلونیں۔اور ایک صورت یہ بھی ہے کہ لباس تو مباح اور جائز ہو مگر آدمی اپنے معاشرے میں اس کے باعث دوسرے سے بالکل الگ اور منفرد نظر آئے۔مثلاً ہمارے پاک وہند کے ماحول میں عربی جبہ پہننا کہ اس سے آدمی دوسرے سے بالکل ہی الگ نظر آتا ہے اور ممکن ہے وہ اپنی پارسائی کا عندیہ بھی دیتا ہو۔یہ بھی لباس شہرت ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔اور اس میں صرف کپڑوں کی تراش ہی نہیں بلکہ بالوں کے مختلف عجیب انداز کے سٹائل بھی شامل ہیں جو بعض اوقات خلاف شریعت بھی ہوتے ہیں۔اسی طرح مکانات اور کوٹھیاں اور آئے دن گاڑیوں اور کاروں وغیرہ کے ماڈل تبدیل کرنا بھی’’شہرت‘‘کے معنی ومفہوم میں آجاتے ہیں۔ونسال اللہ العافیہ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 670

محدث فتویٰ

تبصرے