سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(930) نوکرانی کے لیے پردہ واجب ہے

  • 18537
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 699

سوال

(930) نوکرانی کے لیے پردہ واجب ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گھر میں کام کرنے والی نوکرانی کے لیے واجب ہے کہ وہ گھر کے مالک (مخدوم) سے پردہ کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں، نوکرانی کے لیے واجب ہے کہ اپنے مخدوم یعنی گھر کے مالک سے پردہ کرے، اور اس کے سامنے اپنی زیب و زینت اور سنگار ظاہر نہ کرے۔ اس کے لیے اس مالک کے ساتھ خلوت میں علیحدہ ہونا بھی حرام ہے۔ عمومی دلائل کا تقاضا یہی ہے۔ پردہ نہ کرنے اور اظہار زینت کا نتیجہ فتنے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اور ایسے ہی علیحدگی میں اس کے پاس آنا جانا اس بات کا سبب بن سکتا ہے کہ شیطان ان دونوں کے لیے فتنے کو خوبصورت بنا دے۔ اور مدد اللہ ہی سے ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 657

محدث فتویٰ

تبصرے