سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(922) بہن کا بھائی کے سامنے کھلی پنڈلیوں سے آنا

  • 18529
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 633

سوال

(922) بہن کا بھائی کے سامنے کھلی پنڈلیوں سے آنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بہن کے لیے جائز ہے کہ کھلی پنڈلیوں، گلے اور بازوؤں سے اپنے بھائی کے سامنے آ جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت اپنے محرم مردوں اور میل جول کی عورتوں کے سامنے سوائے چند اعضائے زینت کے اور کچھ نہیں ظاہر کر سکتی۔ ان رشتوں کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورۃ النور کی آیت 31 میں فرمایا ہے:﴿ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ﴾ اور زینت کے اعضاء جو وہ ظاہر کر سکتی ہے یہ ہیں: سر، گردن جہاں ہار پہنا جاتا ہے، کلائیاں جہاں کنگن ڈالے جاتے ہیں، یا بازو بند کی جگہ، ایسے ہی پاؤں اور پازیب پہننے کی جگہ۔ صرف یہی اعضاء اور مقامات ہیں جو کوئی عورت اپنے محرم مردوں اور میل جول کی عورتوں کے سامنے ظاہر کر سکتی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 653

محدث فتویٰ

تبصرے