السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایسی عورت کا کیا حکم ہے جو حجاب اور پردے کی چادر تو لیتی ہے مگر اجنبیوں اور غیر محرموں کے سامنے چہرہ کھولے رہتی ہو، ان کے ساتھ بیٹھ کر چائے اور قہوے پیتی ہو، باتیں کرتی ہو، اور ان کے ساتھ باہر بھی چلی جاتی ہو اور اس کا ولی بھی ان باتوں پر راضی ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمان عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ غیر محرموں کے سامنے اپنا چہرہ کھولے، ان کے ساتھ مجلس کرے یا ان کے ساتھ باہر نکلے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب