سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(894) کافی عرصہ کے بعد پتا چلنا کہ بیوی نے ماں کا دودھ پیا تھا

  • 18501
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 741

سوال

(894) کافی عرصہ کے بعد پتا چلنا کہ بیوی نے ماں کا دودھ پیا تھا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے ایک عورت سے نکاح کیا، ان کے کئی بچے بھی ہو گئے،  پھر ایک شخص نے اس عورت کے بارے میں جھگڑا کیا اور شوہر سے کہا کہ یہ عورت جو تیری عصمت میں ہے اس نے تمہاری ماں کا دودھ پیا ہوا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ آدمی حق سچ بولنے میں معروف ہو اور جو بات وہ کہہ رہا ہے اس کے متعلق بخوبی آگاہ ہو اور بتائے کہ اس نے شوہر کی ماں کا دو سال کی عمر میں پانچ بار (پانچ رضعات) دودھ پیا ہے، تو اس کی بات تسلیم کی جائے گی اور اگر وہ سچ بولنے میں معروف نہ ہو قابل تسلیم نہیں ہو گی، خواہ اس نے اسے دودھ پیتے دیکھا ہی کیوں نہ ہوں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 627

محدث فتویٰ

تبصرے