سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(876) ماموں کے بیٹوں کے سامنے کھلے منہ نکلنا

  • 18483
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 781

سوال

(876) ماموں کے بیٹوں کے سامنے کھلے منہ نکلنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری والدہ نے اپنے ماموں کی بیٹی کو دودھ پلایا ہے، تو کیا میری والدہ کے لیے جائز ہے کہ اس لڑکی کے بھائی کے سامنے کھلے منہ آ جائے، جبکہ یہ لڑکا اس لڑکی کی دوسری ماں سے ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی والدہ نے اپنی ماموں زاد کو دودھ پلایا ہے تو یہ لڑکی (رضاعی) بہن ہوئی۔

ہمیں رضاعت کے مسئلہ میں ایک قاعدہ یاد رکھنا چاہے کہ دودھ  کی تاثیر پینے والے اور اس کے فروع (اولاد) ہی کی طرف مؤثر اور منتقل ہوتی ہے (اس کے دوسرے بہن بھائیوں کی طرف نہیں جاتی)۔ جب اس خاتون نے ایک لڑکی کو دودھ پلایا ہے تو یہ عورت اس کی رضاعی ماں بن گئی۔

(یہاں پوچھا جا سکتا ہے کہ) کیا یہ حرمت رضاع اس بچے کی ماں باپ کی طرف بھی مؤثر ہو گی یا نہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں۔ رضاعت صرف اس لڑکے اور اس کی فروع  (اولاد) ہی کی طرف مؤثر ہو گی، اصول (ماں باپ) اور حواشی (بہن بھائیوں) کی طرف منتشر اور مؤثر نہیں ہو گی۔ ہم اس مسئلہ کو درج ذیل مثال سے مزید واضح کیے دیتے ہیں: ایک عورت نے ایک لڑکی کو دودھ پلایا۔ یہ لڑکی اس عورت کی (رضاعی) بیٹی بن گئی اور اس عورت کی اولاد اس لڑکے کے رضاعی بہن بھائی بن گئے اور عورت کی بہنیں اس لڑکی کی خالائیں، اس عورت کی ماں، اس لڑکی کی نانیاں وغیرہ وغیرہ بن گئے۔ ([1]) لیکن دودھ پینے والی لڑکی کے رشتہ داروں یعنی ماں، باپ اور بہن بھائی وغیرہ پر اس رضاعت کا کوئی اثر نہیں ہو گا، سوائے اس لڑکی کی اولاد کے۔ اس لڑکی کی اولاد دودھ پلانے والی کے نواسے نواسیاں بن جائیں گے۔ ([2])


[1] مترجم کہتا ہے کہ یہاں بیان میں اختصار سے کام لیا گیا ہے۔مزید یہ رشتے اس طرح بنتے ہیں کہ اس عورت کا شوہر،جس کی طرف اس کا دودھ منسوب ہے۔اسے صاحب اللبن بھی کہتے ہیں،اس پینے والی کا رضاعی باپ،شوہر کا باپ اس پینے والی کا دادا،شوہر کے بھائی اس پینے والی کے چچا اور شوہر کی بہنیں اس پینے والی کی پھوپھیاں بن جائیں گی،اور شوہر کی ساری اولاد اس پینے والی کے بہن بھائی ہوں گے۔دودھ پلانے والی ماں کے بھائی اس پینے والی کے رضاعی ماموں کہلائیں گے۔

[2] (ازمترجم)لہٰذا سوال میں جوبات دریافت کی گئی ہے اس میں دودھ پینے والی لڑکی کا بھائی اس عورت کا بیٹایامحرم نہیں بناہے بلکہ وہ غیر محرم ہی رہے گا اور اس سے پردہ کرنا ہوگا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 615

محدث فتویٰ

تبصرے