سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(866) چچا زاد بھائی کی بیٹی سے رضاعت کا مسئلہ

  • 18473
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 618

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کا سوال ہے کہ میرا ایک چچا زاد بھائی ہے، میرا اس کی بیٹی سے رشتہ طے ہوا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ میرے اس چچا زاد نے میرے ایک دوسرے چچا  کی بیوی کا دودھ پیا ہوا ہے، مگر صرف دو بار پیا ہے۔ اور یہ عورت جس نے اسے دودھ پلایا ہے، اس نے مجھے بھی پلایا ہے، مگر وہ رضاعت کی مقدار بیان نہیں کرتی ہے۔ کیا یہ رضاعت ہمارے عقد کے لیے مانع ہو سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عقد صحیح ہے، اور یہ رضاعت غیر مؤثر ہے، کیونکہ حرمت اسی رضاعت سے ثابت ہوتی ہے جب وہ یقین سے پانچ رضعات ہوں اور ابتدائی دو سال کے اندر اندر ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 607

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ