سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(845) خاوند ناپسند ہونے کی وجہ سے عورت کا خلع طلب کرنا

  • 18452
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 952

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہے اور خلع کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اگر تو نے مجھے علیحدہ نہ کیا تو میں خودکشی کر لوں گی، چنانچہ ولی نے عورت کو علیحدہ کر دینے کے لیے شوہر پر جبر کیا۔ پھر عورت نے کسی اور سے نکاح کر لیا، حالانکہ پہلا شوہر اس کا خواہش مند تھا، اور وہ کہتا ہے کہ میں نے جبر کے تحت اسے علیحدہ کیا ہے، مگر عورت ہے کہ دوسرے کو چاہتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر پہلے شوہر کو بجا طور پر مجبور کیا گیا ہو مثلا وہ بیوی کے واجبات ادا نہ کرتا ہو یا ناحق طور پر قول یا فعل سے دکھ دیتا ہو تو یہ فرقت اور علیحدگی درست ہے اور نکاح ثانی بھی صحیح ہے، اور یہ عورت دوسرے مرد کی بیوی ہے۔

اور اگر پہلے شوہر کو علیحدگی کے لیے مار کر یا قید کر کے مجبور کیا گیا ہو جبکہ وہ اس کے ساتھ اچھے انداز سے معاملہ کرتا تھا تو یہ علیحدگی نہیں ہو گی۔

ہاں اگر عورت شوہر کو ناپسند کرتی ہو اور شوہر اس کے ساتھ معروف کا معاملہ کرتا ہو تو وہ شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کر سکتی ہے لیکن شوہر پر اسے لازم نہیں کیا جا سکتا۔ اگر شوہر یہ مطالبہ تسلیم کر لے تو بہتر ورنہ عورت سے کہا جائے گا کہ صبر سے کام لے، جب تک کہ کوئی ایسی صورت سامنے نہ آئے جو فسخ کو مباح بنا دے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 594

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ