سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(842) عورت کا خاوند کو اپنے حقوق سے بری کرکے طلاق مانگنا

  • 18449
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 898

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیوی شوہر سے مطالبہ کرتی ہے کہ مجھے طلاق دے دو، مگر وہ شرط کرتا ہے کہ یہ تبھی ہو گا جب تو مجھے میرے ذمے اپنے حقوق سے بری الذمہ قرار دے۔ چنانچہ عورت نے اسے ذمیہ حقوق سے بری کر دیا۔ تو کیا عورت کا یہ فعل درست ہے خواہ اس کے والد نے اسے اجازت نہ دی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر عورت عقل مند اور اپنے بھلے برے کو بخوبی سمجھتی ہے تو اس کے لیے ماں باپ سے اجازت لینا شرط نہیں ہے۔ لہذا اگر اس نے اپنے شوہر کو بری قراردیا ہو تو صحیح اور ثابت ہو گا خواہ عورت کے ماں باپ انکاری بھی ہوں۔ لیکن اگر عورت نادان ہو مثلا چھوٹی عمر کی ہو یاویسےبھی اپنے معاملات سے کماحقہ آگاہ نہ ہو تو اس کے لیے (اپنے اولیاء) مثلا والد بھائی کی اجازت کے بغیر اپنے شوہر کو بری کرنا صحیح نہیں ہو گا، بشرطیکہ اس امر میں ان میاں بیوی دونوں کی مصلحت ہو، مثلا ان دونوں کو ایک دوسرے سے راحت دینا مطلوب ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 593

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ