سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(836) خلع سے کیا مراد ہے؟

  • 18443
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1605

سوال

(836) خلع سے کیا مراد ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خلع سے کیا مراد ہے جس کا کتاب و سنت میں بیان آیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب و سنت میں جس خلع کا ذکر آیا ہے وہ یہ ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہو اور اس سے علیحدگی چاہتی ہو، تو وہ شوہر کو اپنا حق مہر یا اس کا کچھ حصہ پیش کرے جس کے عوض وہ اسے اپنے سے علیحدہ کر دے جیسے کہ کوئی قیدی اپنا عوض دیتا ہے۔ لیکن ہر  دو زوجین ایک دوسرے کو چاہتے ہوں (اور پھر بھی علیحدگی اختیار کریں) تو یہ خلع اسلام میں ایک نئی چیز ے۔ ہاں اگر عورت شوہر کو ناپسند کرتی ہو اور علیحدہ ہو جانا اس کی ترجیح ہو تواس صورت میں عورت اپنی آزادی کے لیے اسے اپنا وصول کیا ہوا حق مہر واپس کر دے، یا شوہر کو اس کے ذمہ سے بری قرار دے اور اس طرح شوہر اس کو اپنے سے علیحدہ کر دے تو یہ وہ خلع ہے جو کتاب و سنت میں آیا ہے اور ائمہ کا بھی اسی پر اجماع ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 590

محدث فتویٰ

تبصرے