السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے شادی کی، ان کا ملاپ بھی ہو گیا، شوہر اسے باقاعدہ خرچ دے رہا ہے مگر وہ نافرمان ہے۔ پھر اس کا والد اسے شوہر کی اجازت کے بغیر ہی سفر پر بھی لے گیا ہے۔ تو ان دونوں پر کیا واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر باپ اپنی بیٹی کو اس کے شوہر کی اجازت کے بغیر سفر پر لے گیاہے تو اس کے لیے (باپ کے لیے) تعزیر ہے (یعنی تعدیبی و تنبیہی سزا ہے)، اور ایسے ہی اس عورت کے لیے بھی تعزیر ہے بشرطیکہ اسے باپ سے انکار ممکن تھا۔ اور سفر کی صورت میں اس کے لیے خرچ نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب