سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(831) نافرمان بیوی کا گھر سے بھاگ جانا اور ذمہ دار باپ کو ٹھہرانا

  • 18438
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 641

سوال

(831) نافرمان بیوی کا گھر سے بھاگ جانا اور ذمہ دار باپ کو ٹھہرانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

باپ نے اپنی لڑکی کا نکاح کر دیا، مگر وہ اپنے شوہرکی نافرمان رہی اور اس کا کوئی خاص سبب بھی نہ تھا۔ باپ نے کہا کہ اسے میرے ہاں بھیج دو لیکن وہ لڑکی کہیں بھاگ گئی، تو باپ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کہ اسے تلاش کرے اور شوہر باپ سے جھگڑا کرتا اور مطالبہ کرتا ہے کہ لڑکی کو لاؤ۔کیا باپ کو اس بات کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس قسم کے قرائن و شواہد موجود ہوں کہ باپ کو لڑکی کا علم ہے کہ وہ کہاں ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اسے واپس لائے۔ اگر اسے علم نہ ہو تو شوہر کو صبر سے کام لینا چاہئے حتیٰ کہ وہ مل جائے یا خبر ملے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 587

محدث فتویٰ

تبصرے