سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(827) جو عورت خاوند کی اطاعت کے بجائے خودکشی کو ترجیح دے؟

  • 18434
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 880

سوال

(827) جو عورت خاوند کی اطاعت کے بجائے خودکشی کو ترجیح دے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت شوہر کے ساتھ رہنے پر راضی نہیں، اور نہ ہی کسی طرح اس کی فرمان برداری اور اطاعت قبول کرتی ہے اور شوہر کے ساتھ جانے کے بجائے خودکشی کر لینے یا اپنے آپ کو آگ لگا لینے کو ترجیح دیتی ہے، جبکہ شوہر مصر ہے کہاسے اپنے ساتھ لے کر جائے گا اور بیوی انکاری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمام صورت حال ملاحظہ کرنے کے بعد خلاصہ یہ ہے کہ بیوی کو بلایا جائے اور فہمائش کی جائے۔ اسے اللہکے ڈرنے اور اس کا تقویٰ اختیار کرنے کی نصیحت کی جائے اور بار بار سمجھایا جائے کہ جو بندہ اللہ کا تقویٰ اختیار کر لیتا ہے،اللہ اس کے لیے مشکلات سے نکلنے کی ایسی ایسی راہیں نکال دیتا ہے جن کا بندے کو گمان تک نہیں ہوتا۔ اسے سمجھایا جائے کہ اللہ کے غضب کا نشانہ بننے کے مقابلے میں یہ زندگی انتہائی حقیت ہے۔ اگر اس طرح سے کوئی فائدہ ہو تو بہت بہتر۔

اور اگر عورت فہمائش قبول نہ کرے تو شوہر کو بلایا جائے اور اسے بتایا جائےکہ اس طرح کے حالات مین جب بیوی ساتھ نہ رہنا چاہتی ہوتو اسے چھوڑ دینا ہی زیادہ بہتر ہے، اور عین ممکن ہے کہ تمہارے اصرار کا انجام تمہارے حق میں اچھا نہ ہو۔ اسے بتایا جائےکہ بیوی ہمیشہ اطمینان و سکون اور راحت کے لیے لی جاتی ہے (نہ کہ بے سکونی کے لیے)۔ مردکو یہنات بار بار سمجھائی جائے، شاید اسے کوئی فائدہ ہو اور اس مشکل کا حل نکل آئے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 584

محدث فتویٰ

تبصرے