سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(823) ایامِ عدت میں شوہر کے گھر میں ہی رہے؟

  • 18430
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 676

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عدت وفات میں بیوی کے لیے کیا حکم ہے کہ اس گھر میں عدت گزارے یا اپنے شوہر کے گھر میں؟ اور کیا اسے اپنے عزیزوں اور دوسروں کے گھر میں منتقل ہو جانے کی اجازت ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے لازم ہے کہ اسی گھر میں رہے جس میں اس کی رہائشہو۔ بالفرض اگر اسے وفات کی خبر اس کے عزیزوں کے گھر میں ملے تو اسے چاہئے کہ اپنی رہائش کے مکان میں لوٹ آئے۔ اور اس سے پہلے ہم وہ امور بیان کر چکے ہیں جو ان ایام عدت میں عورت کے لیے منع ہیں، اور یہ کہ (بلا ضرورت شدیدہ) گھر سے باہر نہ جائے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 582

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ