سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(821) طالبہ عدت کیسے گزارے؟

  • 18428
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 701

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکی کا شوہر فوت ہو گیاہے اور اس پر عدت لازم ہے مگر وہ اسکول کی طالبہ ہے، کیا اسے اپنی تعلیم جاری رکھنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس عورت کا خاوند فوت ہو گیا ہو اس پر واجب ہے کہ عدت گزارے اور اپنے گھر میں چار ماہ دس دن تک سوگ کی کیفیت میں رہے اور رات اسی گھر میں گزارے، اور ایسی تمام کیفیات سے باز رہے جو اسے خوبصورت بنائیں، اس کی طرف دیکھنے کا سبب ہو سکتی ہوں، مثلا خوشبو، سرمہ، خوبصورت لباس اور اپنے بدن کو مزین کرنا وغیرہ۔

اور دن میں کسی لازمی کام کے لیے گھر سے باہر جانا ہو تو جا سکتی ہے۔ لہذا یہ طالبہ جس کے متعلق سوال کیا گیا ہے، سکول جا سکتی ہے کیونکہوہ اسباق پڑھنے اور مسائل سمجھنے کی ضرورت مند ہے، ساتھ ہی اس پر لازم ہے کہ ان امور سے اجتناب کرے جو عدت وفات والی خواتین کے لیے ضروری ہیں، جن کی بنا پر مرد عورتوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور جو پیغام نکاح کا باعث ہوتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 581

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ