السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا احداد کے دنوں میں عورت کے لیے گھڑی پہننا جائز ہے، تاکہ وقت کا علم رہے، زینت مقصود نہ ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، اس مقصد کے لیے جائز ہے۔ کیونکہ امور ہمیشہ اپنے مقاصد کے تابع ہوتے ہیں۔ تاہم نہ پہنے تو زیادہ اچھا ہے، کیوکہ گھڑی زیور کے مشابہ ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب