السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا احداد (عدت وفات) کے دنوں میں عورت کے لیے جائز ہے کہ ٹیلیفون پر عورتوں یا اپنے محرم عزیزوں سے بات چیت کر سکے جیسے کہ بیٹے ہیں یا کوئی دوسرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، جائز ہے کہ عورتوں اور محرم مردوں سے گفتگو کر سکتی ہے کیونکہ ان امور میں اصل یہ ہے کہ یہ چیزیں بنیادی طور پر حلال ہیں۔ بلکہ غیر محرموں سے بھی بات کر سکتی ہے، بشرطیکہ کوئی غیر شرعی بات (اور غیر شرعی انداز) نہ ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب