سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(811) معینہ عدت سے کچھ دن زیادہ گزارنا

  • 18418
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 791

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک خاتون نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد چار ماہ دس دن عدت پوری کی ہے، مگر بھولے سے دو دن زیادہ ہو گئے ہیں، تو کیا اس سے کوئی حرج تو نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس زیادتی کا کوئی حرج نہیں۔ جب عدت پوری ہو گئی تو وہ پابندیوں سے بھی آزاد ہو گئی۔ تاہم عدت اور احداد کے ایام میں اضافہ کرنا جائز نہیں ہے۔ مگر جو بھول جائے اسے معاف ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿رَبَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأنا...﴿٢٨٦﴾... سورة البقرة

’’اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر جائیں تو اس پر ہمارا مواخذہ نہ کر۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 576

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ