سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(810) عدت کے دوران امتحان دینے جانا

  • 18417
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1049

سوال

(810) عدت کے دوران امتحان دینے جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو عورت ایام عدت میں ہو، اس کے لیے امتحان دینے کے لیے جانا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک عورت نے سوال کیا ہے کہ اس کا امتحان کے لیے گھر سے باہر جانا، اس طرح کہ اس کا بھائی اسے اپنی گاڑی میں لے جائے گا اور واپس لے کر آئے گا اور امتحان گاہ میں صرف عورتیں ہی ہوں گی، اور عورت شرعی لباس میں جائے گی، تو یہ صورت جو بیان کی گئی ہے اس میں ظاہر یہی ہے کہ وہ جا سکتی ہے۔ اور چاہئے کہ وہ عدت کی شرائط اور سادہ لباس کی پابندی کرے اور مردوں سے مختلط نہ ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 576

محدث فتویٰ

تبصرے