سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(809) دورانِ عدت تدریس کے لیے جانا

  • 18416
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 894

سوال

(809) دورانِ عدت تدریس کے لیے جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو عورت عدت میں ہو اس کے لیے تدریس کے لیے جانا، اور بصورت نرس ہونے کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے جانا کیساہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو عورت اپنے خاوند کی وفات سے عدت میں ہو، اس کے لیے جائز ہے کہ اپنے لازمی ضروری کام کرنے کے لیے گھر سے باہر جا سکتی ہے، بالخصوص ایسے کام جو اسی ہی سے متعلق ہوں اور دوسرے نہ کر سکتے ہوں، مثلا جس کا کام تعلیم و تدریس ہے، یا مریضوں کی نگہداشت ہے، ایسے کام جو صرف خواتین ہی سے متعلق ہیں، اور ان کا مردوں سے کوئی تعلق نہیں۔ لیکن اس دوران میں لازمی ہے کہ خوشبو، خوبصورت لباس اور زیب و زینت سے باز رہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 575

محدث فتویٰ

تبصرے