السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی عورت کی عدت وفات 8 ذی الحجہ کو ختم ہو رہی ہو تو کیا وہ حج کے لیے سفر کر سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو عورت اپنی عدت وفات کے ایام میں ہو، وہ ائمہ اربعہ کے مذہب کے مطابق اس مدت میں حج کے لیے بھی سفر نہیں کر سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب