السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو عورت اپنی عدت وفات میں ہو، کیا اس کے لیے چاند سے اپنا چہرہ چھپانا اور ایسے ہی اپنے محرم رشتہ داروں سے پردہ کرنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ جائز نہیں ہے، نہ ہی یہ کوئی شرعی مسئلہ ہے بلکہ جاہل عوام کی خرافات میں سے ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب