سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(794) طلاق کے بعد عدت کہاں گزارے؟

  • 18401
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 807

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری ایک عورت سے شادی ہوئی ہے،مگر اس کے بھائی مجھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میں اسے طلاق دے دوں۔ اگر میں اسے طلاق دے دوں تو کیا اسے میرے ہاں عدت گزارنی ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کو چاہئے کہ اسے کہیں کہ خلع کرا لے۔ یعنی یہ تب ہوتا ہے جب عورت اپنے شوہر سے علیحدگی چاہتی ہو، تو وہ کچھ ادا کر کے اپنے آپ کو آزاد اکرا لیتی ہے۔ لیکن اگر اس نے کہا کہ مجھے طلاق دے دو، اور آپ نے کہہ دیا کہ تجھے طلاق ہے، تو اس طرح اس نے آپ سے اپنے تمام حقوق محفوظ کرا لیے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 569

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ