السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت کا شوہر ہے کہ وہ جب بھی گھر میں آتا ہے بیوی بچوں کو مارتا ہے۔ براہ مہربانی اسے اور اس جیسے اور لوگوں کو نصیحت فرمائیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ آدمی اللہ کا فرمان اور شریعت کا مخالف ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شوہروں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ بھلے انداز میں زندگی گزاریں۔ یہ کوئی معروف اور بھلا انداز نہیں ہے کہ آدمی گھر میں آئے تو غصے سے بھرا ہوا ہو اور گھروں والوں کو ڈانٹنے، جھڑکنے یا مارنے کے درپے رہے۔ایسا انداز کسی ضعیف العقل اور دین میں ناقص آدمی ہی کے متعلق سمجھا جا سکتا ہے۔ اس پر واجب ہے کہ اگر وہ با سعادت زندگی چاہتا ہے تو گھر میں ہشاش بشاش آئے اور بچوں کے ساتھ عمدہ برتاؤ کرنے والا بنے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:
خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي
’’تم میں سے بہترین وہی ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہترین ہو، اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بڑھ کر بہتر ہوں۔‘‘ (سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب فضل ازواج النبی،حدیث:3895وسنن ابن ماجہ،کتاب النکاح،باب حسن معاشرہ النساء،حدیث:1977۔)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب