سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(783) خود کو کہیں جانے سے روکنے کے لیے طلاق کے ساتھ معلق کرنا

  • 18390
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 550

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی یہ قسم کھائے کہ مجھ پر طلاق ہو، میں فلاں جگہ نہیں جاؤں گی، چنانچہ وہ چلا گیا، تو اب کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی یوں کہے، مجھ پر طلاق ہو، میں فلا ں جگہ نہیں جاؤں گا، پھر وہ جان بوجھ کر بلا نسیان اس جگہ چلا گیا تو اس سے ایک طلاق پڑ جائے گی۔ اگر نہیں جائے گا تو نہیں پڑے گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 560

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ