سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(774) ملاپ سے پہلے طلاق دینا

  • 18381
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 690

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے ایک کنواری لڑکی سے شادی کی، پھر اسے تین طلاقیں دے دیں، جبکہ ان کا آپس میں کوئی ملاپ نہیں ہوا تھا، تو کیا اس کے لیے جائز ہے کہ اس سے دوسرا نکاح کر سکے، یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کنواری لڑکی کو تین طلاقیں ایسے ہی ہیں جیسے کہ کسی مدخولہ کو تین طلاقیں دی گئی ہوں۔ اکثر ائمہ کا یہی مذہب ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 556

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ