سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(769) نشئی شوہر کے ساتھ رہنے کا حکم

  • 18376
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 967

سوال

(769) نشئی شوہر کے ساتھ رہنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا شوہر منشیات کا عادی ہے، تو عورت کے لیے اس کے ساتھ رہنے کا کیا حکم ہے؟ جبکہ عورت اور اس کی اولاد کو خرچہ دینے والا اور کوئی نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شوہر اگر منشیات کا عادی ہو تو عورت کو طلاق کا مطالبہ کرنا جائز ہے، کیونکہ شوہر کی عادات ناپسندیدہ ہیں۔ اگر وہ طلاق لے لے تو بچے بھی عورت کے ساتھ ہوں گے بشرطیکہ سات سال سے کم عمر ہوں، اور باپ کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ان کا خرچہ ادا کرے۔ لیکن اگر اس کے لیے ممکن ہو کہ وہ شوہر کو سمجھائے بجھائے اور نصیحت کرے اور ان کا اکٹھے رہنا ممکن ہو تو یہ سب سے بہتر ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 550

محدث فتویٰ

تبصرے