السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت ایک مدت سے شادی شدہ ہے اور بچے نہیں ہوئے۔ طبی ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ کمی شوہر میں ہے، اور ان میں اولاد ہونا محال ہے، تو کیا اس صورت میں عورت کو طلاق طلب کرنے کا حق ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر میڈیکل ٹیسٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ صرف شوہر ہی ولادت کی صلاحیت سے محروم ہے، تو عورت کو طلاق طلب کرنے کا حق حاصل ہے۔ اگر وہ طلاق دے دے تو بہتر ورنہ قاضی اس کا نکاح فسخ کر سکتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ عورت کو بھی اولاد حاصل کرنے کا حق ہے، اور بہت سی عورتیں صرف اولاد ہی کی خاطر شادی کرتی ہیں۔ لہذا اگر شوہر کے متعلق معلوم ہوا کہ صرف وہی عقیم ہے تو عورت کو مطالبہ طلاق یا فسخ کا حق حاصل ہے۔ اہل علم کے نزدیک یہی قول راجح ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب