سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(759) ایسا سبب جس سے طلاق ہو جاتی ہے؟

  • 18366
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 821

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت دعویٰ کرتی ہے کہ اس کا شوہر نامرد ہے، شوہر کو معاینہ کے لیے طلب کیا گیا تو وہ بھاگ گیا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کا مکتوب ملاحظہ ہوا کہ عورت مدعی ہے کہ اس کا شوہر نامرد ہے اور وہ خود تا حال باکرہ ہے۔ زوجہ کے اس انکار کی وجہ سے قاضی نے یہ طے کیا ہے کہ عورت کا دایوں (لیڈی ڈاکٹرز) سے معاینہ کرایا جائے، تاکہ صورت حال واضح ہو۔ اور دوسری طرف شوہر بھاگ گیا ہے اور واپس نہیں آیا، اور قاضی نے اس معاملہ میں رہنمائی طلب کی ہے کہ عورت کے بارے میں کیا فیصلہ کیا جائے؟

اس مذکورہ معاملے میں غور وفکر کرنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ عورت کا دایوں (لیڈی ڈاکٹرز) سے معاینہ کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور ساتھ ہی شوہر کو طلب کیا جائے تاکہ اس کا عورت کے ساتھ جو دعویٰ ہے اسے صاف کیا جائے۔ اگر شوہر حاضر نہیں ہوتا تو قاضی کو چاہئے کہ شوہر کی غیر حاضری پر نظر کرے جو وہ اپنی بیوی سے غائب ہے، اور آیا وہ بیوی کو خرچ وغیرہ دے رہا ہے یا نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 543

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ