السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو رخصتی سے پہلے ہی تین طلاقیں دے دی ہیں، بیوی کنواری ہے، کیا اس کے لیے اس میں رجوع کرنا ممکن ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تین طلاقیں دخول سے پہلے ہوں یا بعد، ائمہ اربعہ کے نزدیک اس سے حرم ثابت ہو جاتی ہے۔ ([1]) (امام ابن تیمیہ)
[1] غیر مدخولہ عورت اس سے بائنہ ہوجاتی ہے،مگر صلح ہوجانے کی صورت میں دوبارہ نکاح بھی ہوسکتا ہے۔(سعیدی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب