سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(738) ایامِ مخصوصہ میں بھی خاوند بیوی کی باری کا خیال رکھے؟

  • 18345
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 671

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بیوی اگر ماہانہ ایام یا نفاس میں ہو تب بھی اس کے لیے باری کا اہتمام کرنا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام احمد رحمہ اللہ کے مذہب میں مشہور بات یہی ہے کہ سب کے لیے باری کا اہتمام واجب ہے، کیونکہ بیوی جس حال میں بھی ہو، بیوی ہے۔ لیکن صحیح تر اور معمول بہا بات یہ ہے کہ حائضہ کے لیے باری ہے اور نفاس والی کے لیے نہیں۔ کیونکہ مردوں اور عورتوں کی عادت یہی ہے، اور وہ باری نہ ملنے پر راضی رہتی ہے۔ بلکہ غالب عادت یہی ہے کہ نفاس والی اپنی باری میں کوئی رغبت نہیں رکھتی۔ اور مذہب امام احمد میں بھی یہی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 526

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ