سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(736) خاوند کا بیویوں میں اخراجات اور لباس میں انصاف کرنا

  • 18343
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 713

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شوہر کے لیے واجب ہے کہ وہ اپنی بیویوں میں اخراجات اور لباس کے بارے میں برابری کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح تر بات یہی ہے جسے شیخ الاسلام (امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ) نے اختیار کیا ہے کہ ان امور میں برابری واجب ہے،کیونکہ برابری نہ کرنا ظلم ہے۔ اس لیے نہیں کہ اس نے واجب ادا نہیں کیا،بلکہ اس لیے کہ وہ عدل کر سکتا تھا مگر نہیں کیا۔ اور اس سے مراد وہ امور ہیں جن کی آدمی طاقت اور قدرت رکھتا ہو، ان ہی میں عدل کرنا واجب ہے۔ اور جن پر اے قدرت نہ ہو وہ واجب نہیں ہیں، مثلا مباشرت اور اس کے توابع۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 525

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ