سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(732) دوسری شادی سے پہلے پہلی بیوی کی رضامندی حاصل کرنا

  • 18339
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 906

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام نے کئی بیویوں سے نکاح کر لینا جائز رکھا ہے تو کیا شوہر کے لیے ضروری ہے کہ دوسری شادی کرنے سے پہلے پہلی بیوی کی رضا مندی حاصل کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شوہر پر اس طرح کی کوئی بات لازم نہیں ہے کہ دوسری شادی سے پہلے پہلی بیوی کی رضامندی حاصل کرے۔ ہاں یہ بات حسن معاشرت اور عمدہ اخلاق کا حصہ ضرور ہے کہ وہ پہلی بیوی کی دلداری ضرور کرے، جس سے اس کی وہ فطری اور طبعی اذیت کم ہو جائے جو اس قسم کے معاملات میں عورتوں کو ہوتی ہے۔ خوش دلی، خوش طبعی اور دل لگی کی باتیں کرے، اور اگر محسوس کرے کہ اس کی رضا مندی کے لیے کوئی مال پیش کرنا مفید ہے تو اس سے بھی دریغ نہ کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 521

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ