سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(725) ناپسندیدہ عیوب کی وجہ سے فسخ نکاح اور حق مہر

  • 18332
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-11
  • مشاہدات : 565

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور نکاح کے بعد اس آدمی میں کچھ ایسی چیزوں سے آگاہ ہو جو اسے ناپسندیدہ ہوں، اور پھر وہ اس آدمی سے فسخ کا مطالبہ کر لے، اور یہ سب ان کے ملاپ سے پہلے ہو، تو کیا حق مہر اور تعلق داری کے ہدایا از قسم سونے کے ہار اور کنگن وغیرہ وصول کئے ہوں، تو یہ سب اسے واپس کرنا ہوں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حال میں عورت پر واجب ہے کہ وہ سب کچھ جو اس شوہر نے اسے دیا ہے اسے واپس کر دے۔ کیونکہ یہ علیحدگی اسی عورت کی طرف سے ہو رہی ہے اور ان کا ملاپ نہیں ہوا ہے۔ اگر شوہر کچھ چھوڑنا چاہے تو کوئی حرج نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 518

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ