السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے والد اور والدہ کے چچا یا ماموں کے سامنے کھلے منہ آ جائے؟ کیا یہ لوگ اس عورت کے محرم شمار ہوتے ہیں یا نہیں؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ عورت ان کے لیے بمنزلہ اولاد اور وہ اس کے لیے بمنزلہ اصول کے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، عورت کی ماں یا باپ کا چچا یا ماموں حقیقی ہو یا سوتیال (ماں یا باپ کی طرف سے) تو وہ اس عورت کے لیے محرم ہیں، آپ کے ماں باپ کا چچا یا ماموں آپ کے لیے بھی چچا یا ماموں کا حکم رکھتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب