السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عورت بیوہ کو ایک شخص کا حمل حرام کا ہے۔اب یہ عورت مذکورہ انہی ایام حمل میں اسی شخص کے ساتھ جس کا اس کو حمل حرام ہے نکاح کرسکتی ہے یانہیں؟اور اگر نکاح کرسکتی ہے تو بعد نکاح تاوضع حمل اپنے خاوند سے صحبت اور وطی وغیرہ کراسکتی ہے؟بموجب قرآن وحدیث کے جواب مرحمت فرمایاجائے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بیوہ مذکورہ ایام حمل میں اس شخص کے ساتھ جس سے اس کو حمل حرام کا ہے نکاح کرسکتی ہے کیونکہ یہ دونوں زانی ہیں۔اور زانیہ کا نکاح زانی سے جائز ہے۔اور یہ شخص بعد نکاح کے اس بیوہ منکوحہ کے ساتھ وطی بھی کرسکتا ہے،کیونکہ یہ حمل اس شخص کا ہے،استبرائے رحم کی کچھ حاجت نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب