سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قیامت کے قریب قلم کا ظاہر ہونا

  • 183
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 3214

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قلم ظاہر ہو گا۔قلم سے کیا مراد ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس روایت میں قلم کے ظہور سے مراد شیخ احمد شاکر اور علامہ البانی رحمہما اللہ کے نزدیک پڑھنا اور لکھنا ہے ۔یعنی پڑھنے لکھنے کا فن اس قدر عام ہو جائے گا کہ اکثر یت پڑھنے اور لکھنے والوں میں سے ہو گی۔یہ واضح رہے کہ پڑھنا لکھنا ایک فن ہے اور ’علم‘ ایک اور شیئ ہے۔ پڑھے لکھے کی ضد اردو میں ’ان پڑھ‘ ہے اور ”جاہل‘ کی ضد ’عالم‘ ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کی نشانیوں میں پڑھنے لکھنے کے عام ہونے کو گنوایا ہے نہ کہ علم کے عام ہونے کو۔ بلکہ علم کا اٹھایا جانا بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ