السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت فوت ہو جانے والے مرد کی متروکہ موروثہ اشیاء میں سے ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ نے اس بات کو حرام ٹھہرایا ہے کہ عورت کو مرنے والی شوہر کی متروکہ موروثہ اشیاء میں سے سمجھا جائے۔ فرمایا:
﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا يَحِلُّ لَكُم أَن تَرِثُوا النِّساءَ كَرهًا... ﴿١٩﴾... سورةالنساء
’’اے ایمان والو! تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم (مرنے والے کے بعد) عورتوں کے (بھی) وارث بن جاؤ جب کہ وہ ناپسند بھی کرتی ہوں۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے عورت کو اپنی ذات میں ایک مستقل خود مختار حیثیت دی ہے اور اسے وارث بنایا ہے نہ کہ موروث۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب