السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مکان پر زکوٰۃ ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مکان اگر تجارتی ہے تو پھر اس کی مالیت اور کرایہ دونوں پر زکاۃ ہے اور اگر محض کرایہ کے لیے بنایا گیا ہے تجارتی نہیں تو پھر صرف کرایہ پر زکاۃ ہے مالیت پر زکاۃ نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب